ریاض میں عسکری یونیفارمز فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل

ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیم نے غیرقانونی طریقے سے عسکری یونیفارم تیار اور فروخت کرنے پر 2 دکانیں سیل کردیں ۔ ایس پی اےکے مطابق امن عامہ کی مخصوص ٹیموں نے عسکری استعمال کی اشیا فروخت کرنے والی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں 2 دکانوں پر غیرقانونی طریقے سے مختلف عسکری اداروں کے یونیفارمز اور عہدوں کی نشاندہی کرنے …

ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیم نے غیرقانونی طریقے سے عسکری یونیفارم تیار اور فروخت کرنے پر 2 دکانیں سیل کردیں ۔

ایس پی اےکے مطابق امن عامہ کی مخصوص ٹیموں نے عسکری استعمال کی اشیا فروخت کرنے والی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں 2 دکانوں پر غیرقانونی طریقے سے مختلف عسکری اداروں کے یونیفارمز اور عہدوں کی نشاندہی کرنے والی علامات فروخت کی جاتی تھیں۔

تفتیشی ٹیموں نے ضوابط کی خلاف ورزی پر دونوں دکانوں کو سیل کرکے وہاں موجود یونیفارمز اور دیگر اشیا ضبط کرلیں۔واضح رہے کہ عسکری اداروں کے یونیفارمز اور دیگر اشیا تیار و فروخت کرنے کے لیے باقاعدہ ادارہ امن عامہ سے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں