بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا و دیگر کا ورکرز کنونشن سے خطاب

سرگودھا۔14 مئی (اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے الزامات لگاکر اور ملک میں انتشار اور دھرنوں کی سیاست کو فروغ دے کر عمران خان ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ یکسر ناکام ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام نے عمران خان کی …

سرگودھا۔14 مئی (اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے الزامات لگاکر اور ملک میں انتشار اور دھرنوں کی سیاست کو فروغ دے کر عمران خان ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ یکسر ناکام ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام نے عمران خان کی منفی اور الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی ،2018ءکے الیکشن میںبھی ہر طرف شیر کی دھاڑ سنائی دے گی، آج کے ورکرز کنونشن میں عوام کی بھر پور شرکت سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے کہ سرگودہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور اس قلعہ کو تسخیر کرنے کا عمران خان کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا کے نواحی قصبہ معظم آباد میں حلقہ این اے 65کے مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاءنے کہا کہ عمران خان دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور رہنماﺅں کے خلاف جھوٹے الزمات لگاتے ہیں اور احتساب کی بات کرتے ہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے جس میں وہ سرخرو ہوئے ہیں ،اب عمران خان کی اپنی تلاشی کی باری آئی ہے تو وہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں

Leave a Reply