دو ہزار تیس تک جنوبی ایشیاءکے خطے میں توانائی، ٹرانسپورٹ ، ٹیلی مواصلات اور پانی کے شعبہ میں ایک کھرب 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) جنوبی ایشیاءکے خطے میں 2030کے دوران سالانہ توانائی ٹرانسپورٹ ، ٹیلی مواصلات اور پانی کے شعبہ میں ایک کھرب 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) خطے کی پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے جاپانی شہر یو کو ہاما مین بینک کے بورڈ آف گورنرز کے …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) جنوبی ایشیاءکے خطے میں 2030کے دوران سالانہ توانائی ٹرانسپورٹ ، ٹیلی مواصلات اور پانی کے شعبہ میں ایک کھرب 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) خطے کی پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے جاپانی شہر یو کو ہاما مین بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر بینک کی اعلی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی ایشیاءکے خطے کی ترقی اور مستقبل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تمام شرکاءکو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں 4 ہزار وفود نے شرکت کی ہے جن میں رکن ممالک کے وزرائے خزانہ، ترقی، مرکزی بینکوں کے حکام، ترقیاتی شراکت داروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود شامل تھے۔ سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بینک کی مستقبل کی ترجیحات بالخصوص انفراسٹرکچر سمیت اہم ترجیحات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ترقی کے تسلسل کیلئے پہلے کا لگایا گیا تخمینہ اب دوگنا ہوگیا ہے ، انفراسٹرکچر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ، ممبر ممالک اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں سمیت بڑی کمپنیاں ایشیاءکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی منصوبوں کی تیاری میں اپنے کاروباری عمل میں اصلاحات متعارف کروا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی شعبہ ہماری ایک اور ترجیح ہے ، صحت کے شعبہ میں بینک ملیریا ، ٹی بی اور ایچ آئی وی جیسے امراض کے خاتمہ کیلئے یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم اور سرحد پار اقدامات میں معاونت کرے گا۔

Leave a Reply