اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کے نئے رہنما احمد الشراع کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ابوظہبی۔18جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشراع نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔ اماراتی خبر رساں ادارے " وام" کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات …

ابوظہبی۔18جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشراع نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔

اماراتی خبر رساں ادارے ” وام” کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے شام کی آزادی اور اس کی سرزمین پر خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل مؤقف کو دہرایا۔ انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی، امن، استحکام، اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں