دمشق عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے، شامی وزیر خارجہ

دمشق۔19جنوری (اے پی پی):شام میں نئی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے کو کہا ہے کہ دمشق عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے۔ عرب نیوز کے مطابق دمشق میں عرب لیگ کے سسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب …

دمشق۔19جنوری (اے پی پی):شام میں نئی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے کو کہا ہے کہ دمشق عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے۔ عرب نیوز کے مطابق دمشق میں عرب لیگ کے سسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ شام کی شرکت کو فعال کرنے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔قبل ازیں نئی شامی انتطامیہ کے سربراہ احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے دمشق میں عرب لیگ کے وفد سے ملاقات کی۔ دوسری جانب عرب لیگ نے تمام فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ شام کی خود محتاری، علاقائی سالمیت اور استحکام کا احترام کریں۔

مزید خبریں