نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں،وال سٹریٹ جنرل

واشنگٹن ۔19جنوری (اے پی پی):امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ روئٹرز امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے 100 دن میں چین کا دورہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ صدر ٹرمپ چینی نائب صدر ہان ژینگ ڈونلڈ ٹرمپ …

واشنگٹن ۔19جنوری (اے پی پی):امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ روئٹرز امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے 100 دن میں چین کا دورہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

صدر ٹرمپ چینی نائب صدر ہان ژینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے کیونکہ بیجنگ امریکا کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے نمائندوں کے ذریعے ملاقات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ہے جس میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ نومنتخب امریکی صدر چینی رہنما کو امریکا مدعو کریں۔ دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

 

مزید خبریں