کولکتہ میں جونیئر لیڈی ڈاکٹر کا ریپ اور قتل،بھارتی پولیس کا رضاکار مجرم قرار

122
Rape and murder
Rape and murder

نئی دہلی ۔19جنوری (اے پی پی):بھارت کے مشرقی شہر کولکتہ میں پولیس کے رضاکار ر سنجے رائے کو ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا مجرم قرار دیا گیا ۔

روئٹرز کے مطابق کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کی لاش 9 اگست کو سرکاری آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ایک کلاس روم میں ملی تھی۔اس واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے انصاف اور سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی ہفتے ہڑتال کی تھی۔ڈاکٹروں نے عدالت کے باہر متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائے۔

جونیئر ڈاکٹروں کے ترجمان ڈاکٹر انیکیت مہتو نے کہا ہے کہ انصاف ملنے تک سڑکوں پر احتجاج جاری رہے گا۔بھارتی پولیس نے مقدمے کی سماعت کے دوران جرم کو ’انتہائی غیرمعمولی‘ قرار دیتے ہوئے اسے سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ والدین نے تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرم صرف ایک شخص نے نہیں کیا ہے۔

لیڈی ڈاکٹر کے والد نے کہا کہ ہماری بیٹی کو کسی ایک آدمی نے اس بھیانک انجام تک نہیں پہنچایا، ہم اس وقت تک درد اور اذیت میں رہیں گے جب تک تمام مجرموں کو سزا نہیں مل جاتی۔