سعودی عرب میں ایک سال کے دوران کمرشل رجسٹریشن میں 60 فیصد اضافہ

128
Ministry of Commerce in Riyadh
Ministry of Commerce in Riyadh

ریاض ۔20جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک سال کے دوران کمرشل رجسٹریشن میں 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران کمرشل رجسٹریشن میں 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،سعودی وزارت تجارت نے بتایا 2024 دوران 5 لاکھ 21 ہزار 969 نئی رجسٹریشن کی گئی جبکہ 2023 میں یہ تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 38 تھی۔ مملکت کے تمام ریجنز میں فعال کمرشل رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 1.6 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔و

زارت نے 2024 کے دوران مملکت کے تجارتی سیکٹر کی کارکردگی اور ترقی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔کمرشل رجسٹریشن میں مختلف اقتصادی شعبے جس میں ہول سیل، ریٹیل ٹریڈ، تعمیرات، رہائش، فوڈ سروسز اور مینو فیکچرنگ انڈسٹریز سرفہرست ہیں۔

رپورٹ میں سعودی وژن 2030 کے ساتھ منسلک اہم شعبوں کلاوڈ کپمیوٹنگ سروسز، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، فنانشل ٹیکنالوجی سلوشن’ سیاحت، انٹرٹینمٹ اور ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کی ترقی پر بھی زور دیا گیا۔یاد رہے ای کامرس کو مضبوط بنانا نیشنل ٹرانسفارمشن پروگرام کے اہداف میں سے ایک ہے۔ ای کامرس قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔