اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ اورنجی شعبہ کے کاروبارکوقرضہ جات کی فراہمی میں دسمبر 2024کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کامجموعی حجم 10582ارب روپے ریکارڈکیاگیا جودسمبر2023کے مقابلہ میں 23.9فیصدزیادہ ہے،
دسمبر2023میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کامجموعی حجم 8540ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر6.9فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر2024میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 9333ارب روپے ریکارڈکیاگیا جودسمبر2023کے مقابلہ میں 26.1فیصدزیادہ ہے، دسمبر2023میں نجی شعبہ کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7402ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں نجی شعبہ کے کاروبارکوبینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر7.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔