وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا بیجنگ میں مالی منسلکی کے موضوع پر خصوصی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک کا اقدام میں اقتصادی تعاون ، مالی استحکام، تجارت اور منڈیوں کے انضمام کیلئے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم تشکیل دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بیجنگ میں ایک خطہ ایک سڑک کے حوالے سے مالی منسلکی کے موضوع پر …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک کا اقدام میں اقتصادی تعاون ، مالی استحکام، تجارت اور منڈیوں کے انضمام کیلئے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم تشکیل دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بیجنگ میں ایک خطہ ایک سڑک کے حوالے سے مالی منسلکی کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے برطانیہ اور ہنگری کے وزرائے خزانہ کے ہمراہ بطور پینل رکن خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک دنیا کے ممالک کو منسلک کرکے خطہ میں بلند ترین ترقی کے حصول کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ علاقائی منسلکی کے ہمراہ اقتصادی اور مالیاتی انضمام ایشیائی خطہ کیلئے خوشحال مستقبل کی جانب پیش قدمی ہے اور پاکستان کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں تک بہتر رسائی کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خطہ ایک سڑک اور وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (سی اے آر ای سی) سمیت ایسے اقدامات میں موثر طور پر شامل ہیں اور سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا نکتہ نظر ہے کہ علاقائی منسلکی کے منصوبوں کو پاکستان اور خطہ کی بہتری کیلئے سب سے زیادہ ترجیح دی جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مضبوط اور موثر مالیاتی نظام ایک خطہ ایک سڑک کی کامیابی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک خطہ ایک سڑک میں شامل ممالک کی اقتصادی صورتحال ، مالیاتی نظام اور ریگولیٹری انوائرمنٹس کے تنوع کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے مالیاتی نظاموں کے انضمام کے خدشات اور چیلنجز کو حل کرنے کیلئے ایک بہتر سوچ اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Reply