ایشیاء اوربحرالکاہل خطہ کے ممالک میں ٹرانسپورٹ سے ہونے والی آلودگی اہم چیلنج ہے،ایشیاتی ترقیاتی بینک

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے ایشیاء اوربحرالکاہل خطہ کے ممالک میں ٹرانسپورٹ سے ہونے والی آلودگی کوایک چیلنج قراردیتے ہوئے کہاہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تواس سے اخراج عالمی موسمیاتی وماحولیاتی اہداف کے حصول میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹرانسپورٹ سے ہونے والی آلودگی کے بارے میں حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پائیدار بنیادی …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے ایشیاء اوربحرالکاہل خطہ کے ممالک میں ٹرانسپورٹ سے ہونے والی آلودگی کوایک چیلنج قراردیتے ہوئے کہاہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تواس سے اخراج عالمی موسمیاتی وماحولیاتی اہداف کے حصول میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹرانسپورٹ سے ہونے والی آلودگی کے بارے میں حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پائیدار بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، قابل عمل وحصول موسمیاتی اہداف کا تعین اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو موسمیاتی معاہدوں کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے کے بعد سے ٹرانسپورٹ ایشیا اوربحرالکاہل کے ممالک میں کاربن اخراج کا دوسرا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ بن چکا ہے۔گزشتہ سال ٹرانسپورٹ سے کاربن کے اخراج میں سالانہ 6.6 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا میں ٹرانسپورٹ سے کاربن کے کل اخراج کا 40 فیصدہے،ایشیا میں ٹرانسپورٹ سے کاربن کا اخراج اب یورپ اور شمالی امریکہ کے مجموعی ٹرانسپورٹ اخراج کے برابر ہو گیا ہے۔

اگرچہ ایشیا ء نے ای موبیلٹی اور فوسل فیول سبسڈیز میں کمی جیسے اقدامات کیے ہیں مگر بنیادی ڈھانچے کی کمی، عوامی ٹرانسپورٹ کی خراب حالت، سائیکلنگ کے رجحان میں کمی اور نقل و حمل کے شعبے میں قابل تجدید توانائی کا کم استعمال بڑے چیلنجز ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،نجی گاڑیوں کے رجحان میں کمی، بہترپبلک ٹرانسپورٹ نظان اورنئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے ٹرانسپورٹ سے ہونے والی کاربن اخراج کی شرح کونمایاں حدتک کم کیاجاسکتاہے۔

کوپ 29 سربراہی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک اپنے قومی موسمیاتی منصوبوں میں صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے کر عالمی موسمیاتی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں