ٹرمپ کا جو بائیڈن کے مقرر کردہ چار سینئر سرکاری عہدیداروں کی فوری برطرفی کا اعلان

واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو جو بائیڈن کے مقرر کردہ چار سینئر سرکاری عہدیداروں کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا اور خبردار کیا کہ مزید ایک ہزار کے قریب سرکاری عہدیداروں کو ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نےٹرتھ سوشل نامی پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا میرا عملہ سابق انتظامیہ کی طرف سے کئی گئی ایک ہزار سے زیادہ …

واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو جو بائیڈن کے مقرر کردہ چار سینئر سرکاری عہدیداروں کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا اور خبردار کیا کہ مزید ایک ہزار کے قریب سرکاری عہدیداروں کو ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نےٹرتھ سوشل نامی پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا میرا عملہ سابق انتظامیہ کی طرف سے کئی گئی ایک ہزار سے زیادہ صدارتی تقرریوں کی نشاندہی اور ان کی برطرفی پر کام کر رہا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے ہمارے وژن سے ہم آہنگی نہیں رکھتے۔

نومنتخب صدر نے پریزیڈنٹس کونسل آن سپورٹس فٹنس اینڈ نیوٹریشن کے جوز اینڈریس، نیشنل انفراسٹرکچر ایڈوائزری کونسل کے عہدیدارمارک ملی ، ولسن سنٹر فار سکالرز کے عہدیدار برائن ہک اور پریزیڈنٹس ایکسپورٹ کونسل کی عہدیدار کیشا لانس باٹمز کو فوری طور پر برطرف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔