جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکتا ہے، اقتصادی تجزیہ کار

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے برآمدات کا حجم باآسانی ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے نو مہینوں کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 440 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات کا حجم 630 ملین ڈالر تک …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے برآمدات کا حجم باآسانی ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے نو مہینوں کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 440 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات کا حجم 630 ملین ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار محی الدین اعظم نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات 600 ملین ڈالر سالانہ کے لگ بھگ رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی ملکی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت ہے جس کے لئے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا تاکہ فی ایکڑ پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply