اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران گوشت کی بین الاقوامی تجارت کا حجم 0.5 ارب ڈالر سے 1.5ارب ڈالر تک بڑھا ہے جبکہ گوشت کی مجموعی بین الاقوامی تجارت میں پاکستانی برآمدات کا حصہ 244 ملین ڈالر ہے جو اس کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبہ ‘ گوشت کی پراسیسنگ اور بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے اپنی تحقیقی …
گوشت کی عالمی تجارت سے بھرپور استفادہ کے لئے پراسیسنگ کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے،احمد فواد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران گوشت کی بین الاقوامی تجارت کا حجم 0.5 ارب ڈالر سے 1.5ارب ڈالر تک بڑھا ہے جبکہ گوشت کی مجموعی بین الاقوامی تجارت میں پاکستانی برآمدات کا حصہ 244 ملین ڈالر ہے جو اس کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبہ ‘ گوشت کی پراسیسنگ اور بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے اپنی تحقیقی رپورٹ میں احمد فواد خان نے کہا ہے کہ گوشت کی عالمی تجارت سے بھرپور استفادہ کے لئے پراسیسنگ کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کل 17 پراسیسنگ کی سہولیات مےں اضافہ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کل 17 پراسیسنگ یونٹس کام کررہے ہیں جن میں سے 9 یونٹس سندھ جبکہ 8 پنجاب میں کام کررہے ہیں پاکستان سے گوشت برآمدکنندگان کی تعداد 35 کے قریب ہے جو زیادہ تر مشرق وسطیٰ کے ممالک کو گوشت برآمد کرتے ہیں ۔








