پاکستان گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا 19واں بڑا ملک

کراچی ۔ 15 مئی (اے پی پی) حلال خوراک کی عالمی تجارت کا حجم آئندہ سال 2018 تک ایک کھرب 60 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا،ملک میں حلال خوراک کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو 27 فیصد ہے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق سال 2003 میں حلال خوراک (گوشت) کی برآمدات کاحجم 14 ملین ڈالر تھا جو 2015 تک بڑھ کر 244 ملین ڈالر تک …

کراچی ۔ 15 مئی (اے پی پی) حلال خوراک کی عالمی تجارت کا حجم آئندہ سال 2018 تک ایک کھرب 60 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا،ملک میں حلال خوراک کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو 27 فیصد ہے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق سال 2003 میں حلال خوراک (گوشت) کی برآمدات کاحجم 14 ملین ڈالر تھا جو 2015 تک بڑھ کر 244 ملین ڈالر تک پہنچ گیا اور دوران سال پاکستان نے 7 لاکھ 8 ہزار 968 ٹن گوشت برآمد کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا 19 واں بڑا ملک ہے،شعبہ کے ماہرین نے کہا کہ حلال خوراک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply