اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) عام شہریوں کو معلومات تک رسائی دینے کے لئے معلومات تک رسائی کا حق بل 2017ء سے عوام کو اداروں کی بجٹ تفصیلات، اخراجات، آمدنی اور فنڈز کے استعمال بارے آگاہی حاصل کرنے کا حق مل جائے گاجو موجودہ حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہوگا،بل کے ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جانے کے بعد حکومت کے تمام ادارے اور ان کے سربراہان ادارہ …
معلومات تک رسائی کا حق دینے کا بل 2017ء کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) عام شہریوں کو معلومات تک رسائی دینے کے لئے معلومات تک رسائی کا حق بل 2017ء سے عوام کو اداروں کی بجٹ تفصیلات، اخراجات، آمدنی اور فنڈز کے استعمال بارے آگاہی حاصل کرنے کا حق مل جائے گاجو موجودہ حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہوگا،بل کے ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جانے کے بعد حکومت کے تمام ادارے اور ان کے سربراہان ادارہ کی معلومات کا ریکارڈ تیار کرکے رکھنے کے پابند ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی جانب سے عام پاکستانی کو معلومات تک رسائی کا حق دینے کے لئے بل 2017ءایوان بالا میں پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل کا مقصد وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور خودمختار اداروں کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات عام پاکستانیوں کو فراہم کرنا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا جس کے بعد ہر پاکستانی کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہو جائے گا۔








