ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ14 سے 20 فروری اسلام آباد میں منعقد ہوگی

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا جو 14 سے 20 فروری 2025 تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے،یہ چیمپئن شپ پاکستان کی تائیکوانڈو کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن لیفٹیننٹ …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا جو 14 سے 20 فروری 2025 تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے،یہ چیمپئن شپ پاکستان کی تائیکوانڈو کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر)راجہ وسیم احمد جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہوگی، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کے معیار کو بلند کرے گا بلکہ خطے میں تائیکوانڈو کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کے لئے ایک عالمی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ فیڈریشن تمام شرکاء، آفیشلز اور تائیکوانڈو کے شائقین کو اسلام آباد میں اس دلچسپ مقابلے کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے۔