سیالکوٹ۔26جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ کے معروف بزنس مین چوہدری محمد امجد شہزاد و برادران کےصنعتی یونٹ ایپک سپورٹس نے ایمن آباد روڈ پر اپنے کام کا آغاز کر دیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد امجد شہزادنے کہا کہ ہم اپنے رب عزوجل کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس لائق سمجھا اور اس قابل بنایا کہ ہم یہ کام شروع کر سکیں اور ہماری …
سیالکوٹ میں ایپک سپورٹس صنعتی یونٹ کا آغاز

مزید خبریں
سیالکوٹ۔26جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ کے معروف بزنس مین چوہدری محمد امجد شہزاد و برادران کےصنعتی یونٹ ایپک سپورٹس نے ایمن آباد روڈ پر اپنے کام کا آغاز کر دیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد امجد شہزادنے کہا کہ ہم اپنے رب عزوجل کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس لائق سمجھا اور اس قابل بنایا کہ ہم یہ کام شروع کر سکیں اور ہماری اس کامیابی میں بلاشبہ ہمارے والدین کا ہاتھ ہے جنہیں ہم بہت مس کر رہے ہیں اور آج ہم جس سٹیج پر بھی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے بعد اپنے والدین کی دعاؤں سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سب کو یہی نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے والدین کی ڈھیروں خدمت کریں اور ان سے ڈھیروں دعائیں بھی سمیٹیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)ایپک سپورٹس چوہدری احمد علی نے بھی خطاب کیا اور اپنے کارگو سپلائرز، بنکرز سمیت تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اس کاروباری یونٹ کو اس لیے تیار کیا ہے کہ ہمارے کسٹمرز ہماری پروڈکشن سے مطمئن ہوں اور ہم زیادہ سے زیادہ پروڈکشن کو یقینی بنا سکیں اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک و قوم کے لیے بھی زرمبادلہ کما سکیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی اور اس اسٹیج پر پہنچنے کا کریڈٹ اپنے بڑے بھائی چوہدری امجد حسین کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بڑے بھائی کی رہنمائی کی بدولت آج اس سٹیج پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کا کہا تاکہ ہم اپنے اس یونٹ کو مذید بہتر طریقے سے آگے لے جا سکیں۔
مارکیٹنگ ڈائریکٹر ایپک سپورٹس کامران شاہد اور پروڈکشن ہیڈ ڈیپارٹمنٹ ایپک سپورٹس ارشد جواد نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ جب سے ہم نے کام شروع کیا ہے جو ہم نے سوچا اس سے بڑھ کر ہم نے پایا ہے جس کی وجہ ہماری محنت اور کم سے لگن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کی کامیابی کے لیے محنت درکار ہوتی ہے اور محنت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے تب جا کر کامیابی ممکن ہوتی ہے جس پر ہم اپنے ساتھ تعاون کرنے والے سب مہربانوں کے شکر گزار ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی اوورسیز پاکستانی چوہدری محمد اشتیاق نے مختصرا مگر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے ایپک سپورٹس کی ترقی و کامیابیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور آج کے اس دن کو باعث فخر قرار دیا کہ ان لوگوں نے جو خواب دیکھا تھا آج وہ پور ہوا جس کے لیےچوہدری محمد امجد شہزاد و برادران نے شب و روز محنت کی تھی ۔
تقریب کے اختتام پر اندرون و بیرون ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو ایپک سپورٹس کی جانب سے یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا، جن معزز مہمانوں کو شیلڈز دی گئیں ان میں اوورسیز پاکستانی خالد چیمہ (جرمنی)، بلال سرور (جرمنی)، زبیر طاہر (جرمنی)، بابر سلطان (اٹلی)، چوہدری عمران عرف مانی (جرمنی)، چوہدری عرفان اکرم (جرمنی)، چوہدری علی سلطان (اٹلی)، امجد بھٹی اور چوہدری الیاس گھمن و دیگر شامل تھے۔







