پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 51800 پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو شیئرز کا کاروبارملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 52800 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد مندی کا شکار ہو گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 51800 پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب سرمایہ کا مجموعی حجم 10 ہزار 289 …

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو شیئرز کا کاروبارملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 52800 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد مندی کا شکار ہو گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 51800 پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب سرمایہ کا مجموعی حجم 10 ہزار 289 ارب سے کم ہو کر 10 ہزار 196 ارب روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر فرٹیلائزر، اسٹیل، کیمیکل، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 52845 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع کے حصول کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے سبب مارکیٹ مندی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 51800 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 574.68 پوائنٹس کی کمی سے 51813.19 پوئنٹس پر آگیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply