پیرس۔31جنوری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آندرے روبلوف اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 27سالہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر …
روس کے ٹاپ سیڈڈ آندرے روبلوف اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
پیرس۔31جنوری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آندرے روبلوف اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
27سالہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں واقع سڈ ڈی فرانس ارینا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
جمعہ کو مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آندرے روبلوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے حریف ٹینس کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








