اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور مسلح افواج کے مابین بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کامقصد عام شہریوں ، وفاقی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت مسلح افواج کے اہل کاروں ان کے اہل خانہ اور وزارت دفاع کے ملازمین کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم …
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور مسلح افواج کے مابین بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور مسلح افواج کے مابین بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کامقصد عام شہریوں ، وفاقی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت مسلح افواج کے اہل کاروں ان کے اہل خانہ اور وزارت دفاع کے ملازمین کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر حفیظ نے جبکہ آرمڈ فورس بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کے کمانڈنٹ میجر جنرل طارق محمود ستی نے اپنے اداروں کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ آرمڈ فورس انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی کے کمانڈنٹ میجر جنرل پرویز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔








