راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ کل(یکم فروری )سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ سٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق سٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ سٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی …
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ (کل) شروع ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ کل(یکم فروری )سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ سٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق سٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ سٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ چار رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ بینک کی ٹیم 84 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، او جی ڈی سی ایل 76 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی وی 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔








