آئیسکو ملازمین رمضان المبارک میں صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں، عابد شیر علی

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے آئیسکو ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور سحری و افطار کے وقت بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں اور 2018ءسے قبل ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے وزیراعظم نوازشریف کے عزم کی تکمیل کیلئے بھرپور …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے آئیسکو ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور سحری و افطار کے وقت بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں اور 2018ءسے قبل ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے وزیراعظم نوازشریف کے عزم کی تکمیل کیلئے بھرپور محنت کریں۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں اپنے استقبال کیلئے جمع ہونے والے سینکڑوں آئیسکو ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply