آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت (کل) شروع ہو گی

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کل(پیر کو) شروع ہو گی۔ پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ ٹی سی ایس کے مقرر کردہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کل(پیر کو) شروع ہو گی۔ پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ ٹی سی ایس کے مقرر کردہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے چیمپئنز ٹرافی کے لیے یہاں دستیاب ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے بعد آٹھ ٹیموں کے مقابلوں کے لیے فزیکل ٹکٹس پیر 3 فروری سے خلیجی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے فروخت کیے جائیں گے۔

فزیکل ٹکٹ شائقین کے لیے پاکستان کے 26 شہروں میں ٹی سی ایس کے 108 مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں ایک ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے لیے مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ 1500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہو گی۔

19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچوں کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔