اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے ٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت …
وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے ٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں 40 فٹ بال کلب رجسٹرڈ ہیں اور فٹ بال گراﺅنڈ سات، آٹھ ہیں، باقی ٹیمیں مختلف مقامات پر کھیل رہی ہیں اور کئی گراﺅنڈوں میں دو سے تین کلب بھی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت میں نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں اور تفریحی مہیا کرنے کےلئے مزید گراﺅنڈ بنانے ہونگے۔ ہر سیکٹر میں کم از کم ایک گراﺅنڈ ہر کھیل کا ہونا ضروری ہے۔







