ڈینیئل مدویدیف کا اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز

روٹرڈیم۔4فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔روس کے 28 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے …

روٹرڈیم۔4فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔روس کے 28 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے حریف سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹرڈیم کے روٹرڈیم آہوئے میں اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے نیدرلینڈزمیں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روس کے 28 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے سخت مقابلے کے بعد حریف سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا کو 7-6(10-8)، 4-6 اور 1-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ڈینیئل مدویدیف کا مقابلہ اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیا بیلوسی سے ہوگا۔

مزید خبریں