قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2017-18ءکے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے مالی سال 2017-18ءکے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی ہے۔ این ای سی کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے مالی سال 2017-18ءکے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی ہے۔ این ای سی کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراءبھی موجود تھے۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مالی سال 2017-18ءکے لئے پی ایس ڈی پی میں صوبائی حصہ میں مالی سال 2012-13ءکی نسبت تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے عوامی بہبود پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی۔

Leave a Reply