وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس

لاہور۔19 مئی (اے پی پی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک مین لائن پر سی پیک کے تحت ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ملک بھر میں چھوٹے اور بڑے شہروں کے درمیان برانچ لائنوں پر چلنے والی اپنی ٹرینوں کو نظرانداز نہیں کر سکتا، ہمیں ان کی حالت کو بہتر …

لاہور۔19 مئی (اے پی پی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک مین لائن پر سی پیک کے تحت ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ملک بھر میں چھوٹے اور بڑے شہروں کے درمیان برانچ لائنوں پر چلنے والی اپنی ٹرینوں کو نظرانداز نہیں کر سکتا، ہمیں ان کی حالت کو بہتر بناتے ہوئے اپنے مسافروں کو زیادہ محفوظ، باکفایت اور تیز رفتار سفر کی سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔ وہ گذشتہ روز برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے ملت ایکسپریس، بہاوالدین زکریا ایکسپریس، ساندل ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، اٹک پسنجر، راولپنڈی پسنجر، جنڈ پسنجر، بدین ایکسپریس، چمن پسنجر، چناب ایکسپریس اورملکوال سے پنڈ دادن خان چلنے والی شٹل ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز نے برانچ لائنوں پر اپنے مسافروں کو سہولت دینے کے لئے کرایوں میں حال ہی میں دس فیصد رعایت دی ہے۔

Leave a Reply