اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قائمقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اے جی پی آفس سے جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق قائمقام آڈیٹر جنرل عمران اقبال نے کنٹرولر جنرل اکاونٹس سے مشاورت کے ساتھ پی اے اور اے ایس افسران کے تقرر و تبادلے کی ہدایات جاری کیں۔جنرل منیجر (کوآرڈینیشن)، نیلم جہلم ہائیڈرو …
قائمقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قائمقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اے جی پی آفس سے جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق قائمقام آڈیٹر جنرل عمران اقبال نے کنٹرولر جنرل اکاونٹس سے مشاورت کے ساتھ پی اے اور اے ایس افسران کے تقرر و تبادلے کی ہدایات جاری کیں۔جنرل منیجر (کوآرڈینیشن)، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی عظمی اکرام کو تبدیل کرکے ممبر (ٹیکس دہندگان آڈٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اکاونٹس (ایف ڈبلیو او) ذوالکفل کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ ورکس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ، وفاقی حکومت اسلام آباد عمران علی نور کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ، ڈیفنس سروسز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔








