اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیاءانیتے ڈکسن نے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان اور دیگر سینئر حکام کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کی سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں پر جاری پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی معاونت کو سراہتے ہوئے منصوبوں …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیاءانیتے ڈکسن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیاءانیتے ڈکسن نے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان اور دیگر سینئر حکام کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کی سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں پر جاری پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی معاونت کو سراہتے ہوئے منصوبوں پر پیشرفت کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر بیجنگ میں عالمی بینک کے صدر سے اپنی ملاقات کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ یہ انتہائی مفید رہی۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اقتصادی اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجہ میں پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے، اب حکومت بلند، پائیدار و مجموعی شرح نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران 5.28 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے جو گذشتہ 10 سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔








