پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

راولپنڈی۔5فروری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری بروز جمعہ سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اور واپڈا کی ٹیمیں راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی ۔ ہائر ایجوکیشن اور ایس این جی ایل کے …

راولپنڈی۔5فروری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری بروز جمعہ سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اور واپڈا کی ٹیمیں راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی ۔ ہائر ایجوکیشن اور ایس این جی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ۔

کے آر ایل اور غنی گلاس کی ٹیمیں کے سی سی اے ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سٹیٹ بینک اور ایشال ایسوسی ایٹس کے درمیان میچ سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں