وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا 9 ویں پاور جنریشن کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 17720 میگاواٹ بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، مزید آر ایل این جی بیسڈ پاور پلانٹس کے ذریعے جلد ہی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک ہو جائے گی، رمضان المبارک میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 17720 میگاواٹ بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، مزید آر ایل این جی بیسڈ پاور پلانٹس کے ذریعے جلد ہی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک ہو جائے گی، رمضان المبارک میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جمعہ کو یہاں 9 ویں پاور جنریشن کانفرنس جس کا اہتمام انرجی اپ ڈیٹ نے کیا تھا، سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ان علاقوں میں ہو رہی ہے جہاں بجلی کے بلوں کی ادائیگی اطمینان بخش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 5567 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن لاسز میں 1.8 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ بجلی کے بلوں کی وصولی کی شرح میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو تھرمل، ونڈ، سولر اور نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کے حصول کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ ملک میں آئندہ سال تک بجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پاور ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئی ٹرانسمیشن لائنیں بھی بچھائی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply