
پشاور۔20مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فرنٹیئر کورکی استعداد میں بے پناہ اضافہ کیاگیاہے اور نئے ونگز کا قیام اور ان کی تربیت کے علاوہ جدید سازوسامان کی فراہمی بہت اہم ہیں‘ مجھے یقین ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف فرنٹیئر کور اپنا مقام مزید بلند کریگی بلکہ قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا بہترین کردار ادا کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سکاﺅٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک میں فرنٹیئر کور کے 1256ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔