پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):فیمیل سپورٹس گالا 2025 ءمیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کرلئے۔ فیمیل سپورٹس گالا پشاور میں ضلع بھر سے مختلف کالجز کی خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور نے رسہ کشی، سو میٹر دوڑ اور مہندی کے مقابلوں میں دوسری …
فیمیل سپورٹس گالا 2025 ءمیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

مزید خبریں
پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):فیمیل سپورٹس گالا 2025 ءمیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کرلئے۔ فیمیل سپورٹس گالا پشاور میں ضلع بھر سے مختلف کالجز کی خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور نے رسہ کشی، سو میٹر دوڑ اور مہندی کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن جبکہ سیک ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کالج کی پرنسپل نوشابہ نورین نے سپورٹس گالا میں کالج کی سپورٹس ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کو شاندار کاکردگی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








