مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایڈیٹرز اور سینئر اینکرز سے گفتگو

83
APP73-20 ISLALAMBAD: May 20 – Advisor to Prime Minister on Foreign Affairs, Sartaj Aziz addressing press conference. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں، ملکی قوانین کے مطابق عالمی عدالت انصاف سزائے موت نہیں روک سکتی، عالمی عدالت انصاف میں اپنے کیس کو مظبوط انداز میں پیش کریں گے،ضرورت پڑی تو اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہونگے، عالمی عدالت نے قونصلر رسائی کیلئے کوئی حکم جاری نہیں کیا، عبوری فیصلے سے بھارت کی جیت کا تاثر بے بنیاد ہے، عالمی عدالت نے کیس کا فیلصہ آنے تک سزائے موت روکنے کو کہا ہے، آئی سی جے میں اپنا ایڈہاک جج تعینات کرینگے، قومی مفاد کے امور پربیان بازی انتہائی نامناسب ہے، سجن جندل کا دورہ ذاتی نوعیت کا تھا اور اس کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، کلبھوشن یادیوکی والدہ کی جانب سے رحم کی اپیل موصول ہوئی ہے اس پر غور کیا جائیگا۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں ایڈیٹرز اور سینئر اینکرز کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔