وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

99
APP41-20 ISLAMABAD: May 20 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar chairing a meeting on matters relating to Textile Sector. APP

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جو ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے،پاکستان نے مالی سال 2016-17 کے دوران 5.28فیصد ترقی کا ہدف حاصل کیا ہے جو گزشتہ دس سال کی بلند ترین شرح ہے۔حکومت نے بجٹ تیاریوں کے دوران اقتصادی ماہرین،مختلف صنعتوں اور تاجر کمیونٹی کے نمائندوں کیساتھ مسلسل اور فعال رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔یہ باتیں انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن(اے پی ٹی پی ایم اے) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ہفتہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔