اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ …
پاکستان کی ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز میں اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 12 فروری کو کھیلے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں جہاں تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے ۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ میزبان پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 12 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کی بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14 فروری کو نیشنل کرکٹ سٹیدیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔








