میتھیو بریٹزکے نے نیوزی لینڈ کےخلاف اپنے ابتدائی ون ڈے میچ میں کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی

لاہور۔10فروری (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ میں اپنے ایک روزہ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی ۔ یہ ان کی کیریئر بیسٹ اننگز بھی ہے۔ پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے ون ڈے …

لاہور۔10فروری (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ میں اپنے ایک روزہ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی ۔ یہ ان کی کیریئر بیسٹ اننگز بھی ہے۔

پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے مایہ ناز پروٹیز بلے باز میتھیو بریٹزکے نے پہلی اننگز میں کیوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے جیسن سمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

میتھیو بریٹزکےنے 148گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے5خوبصورت چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے انفرادی 150رنز بنائے۔ یہ میتھیو بریٹزکےکے ایک روزہ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ میتھیو بریٹزکےکو 150کے انفرادی سکور پر میٹ ہنری نے مائیکل بریسویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

مزید خبریں