وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جن پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ قومی سلامتی اورقومی یکجہتی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے مفاد میں فیصلے …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جن پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ قومی سلامتی اورقومی یکجہتی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے ۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ 1998ءمیں جب بھارت ایٹمی دھماکوں کے بعدایک طرف پاکستان کو ڈرادھمکا رہا تھا اور دوسری جانب بین الاقوامی دنیا پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے باز رکھنے کیلئے مختلف قسم کی سفارتی ومعاشی پابندیوں کی باتیں کررہی تھیں تو ان حالات میں بھی محمد نواز شریف نے ملک کی سلامتی کو اولین جانتے ہوئے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا ۔

Leave a Reply