وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو وزارت خزانہ میں آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ہے۔ سیکرٹری تجارت نے بجٹ کے خدوخال پر روشنی ڈالی اور وزیر خزانہ کو مختلف بجٹ تجاویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ تجاویز کے حوالے سے تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کی گئی …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو وزارت خزانہ میں آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ہے۔ سیکرٹری تجارت نے بجٹ کے خدوخال پر روشنی ڈالی اور وزیر خزانہ کو مختلف بجٹ تجاویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ تجاویز کے حوالے سے تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ تجاویز کے پیش نظر بجٹ تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ جی ڈی پی میں پائیدار اور زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے ایک سال قبل برآمدات میں اضافہ کےلئے 180ارب روپے کے پیکج پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے حالیہ مہینوں کے دوران برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply