ریاض ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف اتوارکوسعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والی پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے جب شاہ عبدالعزیز کانفرنس سینٹر پہنچے تو سعودی عرب کے فرمان رواءاورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ۔وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پراجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز …
وزیراعظم نواز شریف کا سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا

مزید خبریں
ریاض ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف اتوارکوسعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والی پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے جب شاہ عبدالعزیز کانفرنس سینٹر پہنچے تو سعودی عرب کے فرمان رواءاورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ۔وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پراجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور خاتون اول بےگم کلثوم نواز بھی ان کے ہمراہ ہےں۔ امریکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ 51ممالک شرکت کررہے ہیں جن میں15مختلف عرب واسلامی ممالک کے سربراہان حکومت وریاست شامل ہیں۔








