لاہور۔21 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے اتوار کے روز یہاں وزیر مملکت اطلاعات و نشریا ت مریم اورنگزیب نے ملاقات کی۔ملاقات میں قومی ثقافت کے فروغ ،ملکی تشخص اور قومی ورثے کی بحالی کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے پر غور اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوجوان نسل کی قومی ورثہ اور ثقافت سے آگاہی ضروری ہے، عدم برداشت اور انتہا …
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی ملاقات‘

مزید خبریں
لاہور۔21 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے اتوار کے روز یہاں وزیر مملکت اطلاعات و نشریا ت مریم اورنگزیب نے ملاقات کی۔ملاقات میں قومی ثقافت کے فروغ ،ملکی تشخص اور قومی ورثے کی بحالی کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے پر غور اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوجوان نسل کی قومی ورثہ اور ثقافت سے آگاہی ضروری ہے، عدم برداشت اور انتہا پسندی کا مقابلہ فن و ثقافت کے فروغ اور ورثے کے تحفظ سے کرنے پرغور کے علاوہ قومی ورثے کے تحفظ اور ثقافت کے فروغ کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔








