لاہور۔10فروری (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا، ترجمان کے مطابق پیر کے روز ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے فورٹرس اسٹیڈم اوربینین ٹری پولو گرائونڈ منعقد ہوئے،مقابلہ جات دیکھنے کیلئے مرد و خواتین شہریوں کی بڑی گرائونڈ میں موجود تھی، ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ اور ماوئنٹیڈ آرچری کے مقابلہ …
ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات میں ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔10فروری (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا، ترجمان کے مطابق پیر کے روز ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے فورٹرس اسٹیڈم اوربینین ٹری پولو گرائونڈ منعقد ہوئے،مقابلہ جات دیکھنے کیلئے مرد و خواتین شہریوں کی بڑی گرائونڈ میں موجود تھی،
ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ اور ماوئنٹیڈ آرچری کے مقابلہ جات میں 13بین لاقوامی ٹیمیں حصہ رہی ہیں جن میں قطر، کویت ، مصر، ناروے ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ،اومان ، ترکی ، قازقستان سمیت دیگر غیر ملکی ٹیمیں شامل ہیں، ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ میں 50سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 50سے زائد ٹیموں کے 250سے زائد گھڑ سوار کھلاڑی سنگل ، ڈبل اور ٹرپل مقابلوں میں نیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔
3دہائیوں کے بعد پنجاب میں بین اقوامی سطح پر ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کیا جارہا ہے جس کی تقریبات میں لوکل ٹیموں کے مقابلے فورٹرس سٹیڈیم میں جبکہ بین الاقوامی ٹیموں کے مقابلے بینین ٹری پولو گرائونڈ، لاہور کینٹ میں ہوں گے ۔ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات میں شہریوں کو سیر وتفریح کے بہترین مواقع اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ 12اور 13فروری کو بھی یہ مقابلے ان ہی گرائونڈز میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ ماوئنٹیڈ آرچری (تیر اندازی)کے مقابلہ جات 12فروری کو بینین ٹری پولو گرائونڈ میں ہوں گے ۔ اسی طرح 15 فروری کو فوٹررس سٹیڈیم میں بزکاشی اور15فروری کو ہی شندور پولو کے مقابلے ہوں گے۔








