ٹنڈومحمدخان ،پنک گیمز میں شامل طالبات اپنی محنت و لگن سے قومی ٹیم میں بھی جگہ بنا سکتی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان

ٹنڈومحمدخان۔ 11 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف پٹھان نے سندھ پنک گیمز 2025 ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کا آغاز کردیا۔ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس میں پروقار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف پٹھان نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری جناب عبدالعلیم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان …

ٹنڈومحمدخان۔ 11 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف پٹھان نے سندھ پنک گیمز 2025 ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کا آغاز کردیا۔ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس میں پروقار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف پٹھان نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری جناب عبدالعلیم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں بھی پنک گیمز 2025 کا آغاز کیا گیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ پنک اسپورٹس گیمز کا مقصد صرف جیتنا نہیں بلکہ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا اور کھیل کی روح کو اجاگر کرنا ہے۔کھیلوں کا یہ ایونٹ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کھلاڑی اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے محنت کرتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف اسکولز اور کالجز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹنڈومحمدخان میڈم فائزہ خان ، مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف پٹھان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار علی ، ڈاکٹر اقبال میمن، امجد علی شاہ، عبدالرزاق نظامانی ، مصطفی احمد، ممتاز علی شاہ، مس سوزی، جنید شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں