واشنگٹن ، قاہرہ ۔12فروری (اے پی پی):مصر نےکہا ہے کہ عرب ملک فلسطینی جبری انخلا کے امریکی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے ۔ العربیہ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ کی امریکا میں اپنے ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد مصری وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے جبری انخلا کے منصوبے کو مسترد کرنے کے موقف کی عرب …
عرب ملک فلسطینی جبری انخلا کے ٹرمپ منصوبے کو قبول نہیں کرتے، مصر

مزید خبریں
واشنگٹن ، قاہرہ ۔12فروری (اے پی پی):مصر نےکہا ہے کہ عرب ملک فلسطینی جبری انخلا کے امریکی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے ۔ العربیہ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ کی امریکا میں اپنے ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد مصری وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے جبری انخلا کے منصوبے کو مسترد کرنے کے موقف کی عرب ممالک حمایت کرتے ہیں۔
مصری وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصر کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ کو اس بارے میں مصری اور عرب ملکوں کے مؤقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا اور غزہ کا کنٹرول امریکا کے پاس آنے کو بھی قبول نہیں کرتے ۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صفائی کے لیے فلسطینیوں کو 20 لاکھ کی تعداد میں مصر اور اردن میں منتقل کر دینے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ جس پر پوری دنیا کے ساتھ ساتھ امریکہ و اسرائیل سے بھی رد عمل سامنے آرہا ہے۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکا میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ سٹیو وٹکوف سے بھی ملاقات کی ہے۔ ان کے سامنے بھی مصر اور عرب ملکوں کے فلسطینی انخلا کے بارے میں مؤقف کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر فلسطینیوں کے حق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ کیونکہ فلسطینی عوام ایک تاریخ بے انصافی کا ہدف ہیں۔








