ریاض۔12فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں جاری جازان بک فیئر 17 فروری تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ادب، اشاعت و ترجمہ کمیشن نےجازان ونٹر سیزن کے تحت پرنس سلطان کلچرل سینٹر میں پہلے جازان بک فیئر کا آغاز کر دیا ہےجو 17 فروری تک جاری رہے گا یہ مملکت میں کتاب میلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ ترجمہ …
سعودی عرب میں جازان بک فیئرشروع، 17 فروری تک جاری رہے گا

مزید خبریں
ریاض۔12فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں جاری جازان بک فیئر 17 فروری تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ادب، اشاعت و ترجمہ کمیشن نےجازان ونٹر سیزن کے تحت پرنس سلطان کلچرل سینٹر میں پہلے جازان بک فیئر کا آغاز کر دیا ہےجو 17 فروری تک جاری رہے گا یہ مملکت میں کتاب میلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے پروگرام کا حصہ ہے۔
ترجمہ کمیشن کے سی ای او عبداللطیف الواصل نے بتایا کہ یہ میلہ مملکت کی ثقافتی ترقی اور وژن 2030 کے اہداف کی جانب مثبت قدم ہے جو علم، تخلیقی صلاحیتوں اور مقامی اشاعتی صنعت کو فروغ دیتا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر عبداللطیف الواصل نے کمیشن کی جانب سے جازان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بک فیئر مقامی، علاقائی اور عرب پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت کے ساتھ ایک مستحکم ثقافتی پروگرام پیش کر رہا ہے۔جازان کتاب میلے میں رعایتی کتابوں کا سیکشن، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں کے لیے تحریری مقابلے، کہانی نویسی اور اینیمیشن تھیٹر کے علاوہ متعدد ثقافتی و تفریحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔کتاب میلے میں ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے سعودی اور بین الاقوامی ماہرین کو دعوت نامے دیے گئے ہیں جو 250 سے زائد لیکچرز، سیمینارز اور ورکشاپس کریں گے۔
سعودی دستکاری کے سال کی تقریبات کے تحت کتاب میلے میں روایتی دستکاریوں کے لیے خصوصی طور پر ایک سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں ثقافتی اہمیت اور اس کے تحفظ پر مکالمے ہوں گے۔جازان کتاب میلے میں روزانہ صبح 11 تارات 12 بجے تک جبکہ جمعے کو دوپہر 2 تارات 12 بجے تک کتاب بینی کے شوقین اور تعلیمی ماہرین کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔








