دی مارش کپ میں جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

کینبرا۔12فروری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (جمعرات کو ) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ کوئنز لینڈاور نیو سائوتھ ویلز کی ٹیموں کے درمیان ایلن بارڈرفیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ویسٹرن آسٹریلیا اور سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ڈبلیو اے سی اے گرائونڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ تسمانیہ اور وکٹوریہ کی ٹیموں کے …

کینبرا۔12فروری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (جمعرات کو ) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ کوئنز لینڈاور نیو سائوتھ ویلز کی ٹیموں کے درمیان ایلن بارڈرفیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ویسٹرن آسٹریلیا اور سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ڈبلیو اے سی اے گرائونڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا میچ تسمانیہ اور وکٹوریہ کی ٹیموں کے درمیان بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 13 فروری کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔