سیﺅل ۔ 22 مئی (اے پی پی) کمیونسٹ ملک شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے والے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق ملکی لیڈر کِم جونگ ان میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اِس ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر نے اس بیلیسٹک میزائل کو مختلف مقامات پر نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری …
شمالی کوریا نے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کر دی

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 22 مئی (اے پی پی) کمیونسٹ ملک شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے والے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق ملکی لیڈر کِم جونگ ان میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اِس ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر نے اس بیلیسٹک میزائل کو مختلف مقامات پر نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اس تجربے کے بعد امریکا اور جاپان نے شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ابھی تک شمالی کوریا نے اپنی جوہری ہتھیار سازی اور میزائل پروگرام پر عالمی تشویش کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں اس نے اپنے حلیف ملک چین کی ہدایت کو بھی اہمیت نہیں دی ہے۔








