پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

88

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار266پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بدھ کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 255 پوائنٹ کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار266پوائنٹس ہوگیا۔