سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کادوسرا اور آخری کرکٹ میچ جمعہ کوکھیلا جائے گا

کولمبو۔13فروری (اے پی پی):سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل (جمعہ کو )آر پریما داسا سٹیڈیم ،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میزبان آئی لینڈرز کو دو میچوں کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 49 …

کولمبو۔13فروری (اے پی پی):سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل (جمعہ کو )آر پریما داسا سٹیڈیم ،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میزبان آئی لینڈرز کو دو میچوں کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل مہمان آسٹریلیا کی ٹیم نے میزبان آئی لینڈرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 242 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو آسٹریلیا نے سری لنکا سے 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو سری لنکن ٹیم نے جیت لیا تھا۔ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ لیڈ کریں گے جبکہ میزبان آئی لینڈرز کی ٹیم چارتھ اسالنکاکی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔